مردان ( نمائندہ جنگ ) پرائس ریویو کمیٹی مردان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے دودھ ،دہی اورمٹھائیوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ دالوں کی قیمتوں میں کمی کردی۔کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان ،اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی اون حیدر،فوڈ کنٹرولر عادل خان،ٹی ایم او آصف خان ‘کمپلینٹ سیل کے انچارج محمد نعیم سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متعدد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی گئی ۔ دودھ اوردہی کی فی کلو قیمت میں پانچ پانچ روپے اضافہ کرکے بالترتیب 85اور90روپے مقرر کردیاگیاہے جبکہ مٹھائی کی قیمت260سے 280روپے فی کلو بدایونی پیڑا 330سے 340روپے مقررکردیاگیاہے اس طرح چاول کائنات 90سے 112روپے فی کلو ،دال ماش 270سے فی کلوسے170روپے مقررکردیاگیا۔ بکری کا گوشت 500جبکہ بکرا کا 600روپے فی کلو پرانے ریٹ پر برقراررکھاگیا تاہم گائے کا گوشت فی کلو 300جبکہ بھینس کا گوشت 280روپے فی کلو ہوگا۔