فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )فیصل آباد ڈویژنل کبڈی ٹیم لاہور میں ہونے والی 35ویں کبڈی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوگئی ۔ ٹیم اپنے اعزاز کادفاع کرے گی چیف کوآرڈنیٹر طیب گیلانی نے بتایا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں بھر پور ٹریننگ کی ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم جیت کا تحفہ فیصل آباد کے عوام کو دے گی ۔