• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ،فٹبال اور سائیکلنگ کےسابق ہیروز کے اعزاز میں تقریب

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے  سابق جج جسٹس ظفر شیروانی نے کہا ہے کہ اسلامک گیمز میں پاکستان  کی کار کردگی مایوس کن رہی، عالم اسلام کے تیسرے بڑے اسلامی ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے، وہ جمعرات کو شیروانی اسپورٹس  کے اکیڈ می زیر اہتمام  باکسنگ، فٹبال اور سائیکلنگ کے نامور سابق ہیرو کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے کارناموں کا یاد رکھنا بڑا کام ہے ہمیں اپنے ہیروز کی پوری زندگی قدر کرنے کی روایت قائم کرنا ہوگی، کھیل صحت مند معاشرے کے قیام اور اچھے طالب علم کی پہچان ہوتے ہیں،اس موقع پر انہوں نے ماحول کو آ لودگی سے بچانے کے لئے  پودا بھی لگایا، تقریب میں سابق اولمپک باکسر مہر اللہ،  رشید قمبرانی، عظیم جان،سابق انٹر نیشنل فٹبالرز جعفر عالم،جان محمد، محمدشریف انٹر نیشنل سائیکلسٹشیر حیدر ، سابق انٹر نیشنل باکسنگ ریفری علی اکبر شاہ کو خصوصی شیلڈ اور نقد انعامات دئیے گئے، تقریب میں شجاعت شیروانی،احسن شیروانی، شاد علی خان،عرفان زیدی، محمد امین،فیض شیروانی،ہدایت شیروانی اور دیگر نے شر کت کی۔ 
تازہ ترین