• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میںٹیکس ریکوریوں کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول محمد اکرم اشرف گوندل نے راولپنڈی ڈویژن کے بعض ایکسائز افسران کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ رواں مالی سال کی ٹیکس ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی نے ٹوکن ٹیکس کی تاخیر سے ادائیگی پر عائد جرمانہ کو بھی معاف کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل بھی موجود تھے۔ محمد اشرف گوندل نے راولپنڈی کے زون ون، ٹو، ایکسائز، جہلم، اٹک اور چکوال کے ای ٹی اوز سے مشترکہ میٹنگ کی اور پراپرٹی ٹیکس سمیت پروفیشنل ٹیکس کے اہداف 30جون تک ہر صورت حاصل کرنیکی ہدایت کی۔ انہوں ضلع جہلم میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری پر ناراضی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے عملہ پر زور دیا کہ پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کو تیز کرنے کیلئے ڈیفالٹرز کی زیادہ سے زیادہ جائیدادیں سربمہر کی جائیں۔ نئی بھرتیوں کے بعد عملہ کی کمی بھی پورا ہو جائیگی۔ ڈی جی ایکسائز نے موٹر برانچ کے ای ٹی او اور عملہ سے ملاقات میں ٹوکن ٹیکس پر جرمانہ کی معافی کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹوکن ٹیکس جمع کروائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل بھی موجود تھے۔
تازہ ترین