• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،عدالت جانیوا لے خا ندان پر فائرنگ ، ایک خاتون جاں بحق ،3افراد زخمی

صوابی( نمائندہ جنگ ) صوابی کے قریب عدالت میں پیشی بھگتنے کے لئے آنے والے رکشہ میں سوار خاندان پر پُرانی دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ شاہد ولد سید عرب سکنہ مانیری پایاں حال چینگلئی بونیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور دیگر رشتہ دار خواتین کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے رکشے میں آرہا تھا جب وہ صوابی مر دان روڈ پر سلیم خان چوک پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نواب زادہ اور اس کے بیٹے کاشف نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسماۃ (د) زوجہ روزی خان موقع پر جاں بحق جب کہ وہ ، اس کی بیوی اور مسماۃ (ع) زوجہ عبدالولی سکنہ بنگلہ بونیر زخمی ہو گئی۔وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق سولہ جون 2016کو تین سالہ شیر خوار بچہ آفتاب ولد نواب زادہ گھر سے لاپتہ تھا گھرمیں ایک صندوق سے جب بوآنے لگی تو ملزمان نے لاش کو گھر کے کنویں میں پھینک دیا۔ شک ہونے پر والد نے جب دیکھا تو کنویں سے شیر خوار بچے کی لاش بر آمد ہوئی ملزمہ زوجہ نواب زادہ نے پولیس کو بتایا کہ بچے کو زہر پلا کر قتل کیا گیا ۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ بچے کو پھانسی دے کر لاش صندوق میں بند کر د ی گئی اور بعد ازاں بو آنے پر لاش کو کنویں میں پھینک دی۔ وجہ قتل میاں بیوی کے مابین جھگڑے بیان کی گئی ہے ۔ کمسن مقتول کی سو تیلی ماں مسماۃ(س) زوجہ نواب زادہ ملزمہ کی والدہ زوجہ روضی خان ، بھائی شیر زمین خان اور ایک رشتہ دار شاہد کو گرفتار کیا تھا ۔شک کی بناء پر ملزمہ کے بھائی کو گرفتار کیا تو اس نے راز اگل دیے ،ملزمہ سیما ء نے بھی گرفتار ی کے بعد راز اُگل دیئے معصوم بچہ کے قتل میں ملوث افراد اس کی ماں دلشاد زوجہ روزی خان ،شیر زمین ولد روزی خان ساکنان مانیری بالا ،شاہد ولد شیر عمر ساکن چینگلئی جو اس کے ساتھ رہائش پذیر تھا ک۔ملزمہ نے کہا کہ اس نے معصوم بچہ کو شوہر کے تشدد اور جائیداد ہتھیا نے کیلئے قتل کیا۔
تازہ ترین