سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے بہار کالونی کے رہائشی مہر برادری کے افراد نے ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت گلزار احمد مہر، عبدالخالق مہر، سجاد مہر ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ 2مئی کو شکارپور کے علاقے کرم پور سے ان کے عزیز ڈاکٹر نیاز مہر کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کر لیا تھا جس کی بازیابی کے لئے ملزمان کی جانب سے 15لاکھ روپے تاوان طلب کیا جارہا ہے ،ہم غریب لوگ ہیں اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتے، جس کے باعث مغوی کی جان کو خطرہ ہے۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ مغوی کو بازیاب کرایا جائے ۔