• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس بڑھ گیا۔‘‘
میں نے دوستوں کو بتایا۔
’’میں نے 200 گز کے مکانوں کی کالونی بنائی ہے۔
پتا نہیں گاہک ملیں گے یا نہیں۔‘‘
ملک کے لہجے میں تشویش تھی۔
’’میں نے 200 گز کے فلیٹوں کی بلڈنگ بنائی ہے۔
پتا نہیں گاہک ملیں گے یا نہیں۔‘‘
خان کی آواز میں پریشانی تھی۔
’’میں نے 200 گز کے پلاٹوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی ہے۔
پتا نہیں گاہک ملیں گے یا نہیں۔‘‘
چوہدری کے چہرے پر مایوسی تھی۔
ڈوڈو نے بے نیازی سے کہا،
’’میں صرف دو گز زمین فراہم کرتا ہوں۔
گاہک بہت۔‘‘
تازہ ترین