• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ لیگ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم آج لندن روانہ ہوگی

Pakistani Hockey Team Will Be Arrive Today London For World League
ورلڈ لیگ میں شرکت کےلیے قومی ہاکی ٹیم آج لند ن روانہ ہوگی، ورلڈ لیگ سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ سے تین میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی ۔

لندن روانہ ہونیوالی ہاکی ٹیم 16کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز پر مشتمل ہے۔ ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ کے میچوں میں شرکت کرے گی جو 15جون سے 25جون تک کھیلی جائےگی ۔


ٹیم کی قیادت حسیم خان کررہےہیں نائب کپتان عمر بھٹہ ، مینجر حنیف خان اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید ہیں ۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ جیت کےلیے پرعزم ہیں ، قوم دعا کرے، اسے خوش خبری دیں گے۔
تازہ ترین