حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مہران ہاکی کلب حیدرآباد اور مہران اسپورٹس ایسوسی ایشن کراچی کے زیراہتمام لال شہباز قلندر انوٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں مہران ہاکی کلب حیدرآباد نے سمیع عابد ہاکی کلب ٹنڈوجام کو ایک کے مقابلے میں تین گو ل سے ہرا دیا۔ کھیلے گئے میچ میں مہران کلب کے عدنان حامد‘ خضر اختر اور نعمان سابق نے ایک ایک گول کیا جبکہ سمیع عابد کلب کی طرف سے میچ کا واحد گول عدنان نے کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس پی او کی وائس چیئرمین ریحانہ بھٹی نے کیا۔ ٹورنامنٹ ڈپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر قاسم علی‘ اختر علی‘عامر کفایت‘ اویس احمد‘ وحید شیخ‘ محمد الیاس‘ اصغر علی‘ناصر علی کے علاوہ شائقین ہاکی کی کثیر تعداد موجود تھی۔