خیرپور(بیورو رپورٹ) مردم شماری میں حصہ لینے والے پاک فوج اور نیوی افسران کو جیم خانہ کلب میں الوداعی استقبالیہ دیا گیا جس کا اہتمام ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت اور ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے کیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پاک آرمی کے کرنل محمد عثمان سجاد ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت اور ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے کہاکہ مردم شماری کو پر امن طریقے سے مکمل کرنے میں پاک آرمی نیوی اور سول اداروں کے افسران نے مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے لئے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کی وجہ سے ضلع بھر میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا جس کا تمام سہرا مردم شماری کے عمل میں حصہ لینے والے افسران کو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ مردم شماری قومی فریضہ تھا جس کو قومی جذبے کے تحت سرانجام دیا گیا۔تقریب میں 81رینجرز ونگ خیرپور کے کمانڈر کرنل ضیاء اللہ ملہی ،میجر صفدر،میجر اسد الرحمان اور ایس پی ہیڈ کوارٹر انور بگٹی اور دیگر مہمانوں کو سندھی ٹوپی اجرک اور کھجوروں کے پیکٹ کے تحائف دیئے گئے ۔