• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروٹیز کیخلاف فتح گر سنچری،بین اسٹوکس نے خطرے کی گھنٹی بجادی

لندن( جنگ نیوز ) انگلش آل رائونڈ بین اسٹوکس نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی دے کر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ان سے ہوشیار رہا جائے۔ اسٹوکس اس سال آئی پی ایل میں سب سے مہنگے کھلاڑی رہے تھے۔ پونے کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 316 رن بنانے کے علاوہ 12 وکٹ بھی لئے تھے۔ البتہ ان کی ٹیم فائنل میں ممبئی سے ایک رن سے ہار گئی تھی۔ جنوبی افریقاکے خلاف انہوں نے طوفانی اننگز کھیل انہوں نے دکھا دیا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اسٹوکس نے دوسرے ون ڈے میں صرف 79 گیندوں میں 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے 330 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر جنوبی افریقا کو دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کارکردگی پر سابق انگلش کپتان اور عظیم آل رائونڈر انگلینڈ کے سابق کپتان ای ین بوتھم نے کہا ہے کہ اسٹوکس نے ثابت کردیا کہ انہیں ٹی 20 میں کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔ وہ ٹی 20 کھیلنے کے بعد یہاں آئے ہیں اور اس کا فائدہ انہیں مل رہا ہے۔ وہ صورت حال کے مطابق خود کو ڈھال لینا سیکھ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ اپنی اننگز کو کس طرح آگے بڑھانا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ اسٹوکس کے کھیل میں پہلے سے زیادہ کنٹرول اور پرفارمنس میں اعتماد ہے۔ پہلے ون ڈے کے دوران ان کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن اب وہ اس سے نکل چکے ہیں اور شاندار فارم میں ہیں۔
تازہ ترین