• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں سید عبدالعلیم شاہ کو کامیاب کرائیں گے:حاجی دین محمد

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کی یوسی دومیں پنوار برادری کے عمائدین کااجلاس منعقد ہوا۔جس میں دین محمد پنوار،ریا ض خان ،شیر باز پنوار،اعجاز خان ،جابر خان ،باقر خان ،جمیل خان سمیت بڑی تعداد میں پنواری برادری کے افراد شریک تھے ۔جنرل کونسلر حاجی دین محمد ،حاجی بشیر احمد نے خطاب کیا۔حق کالونی چوک چورہٹہ میں پنواری برادری کے اجتماع میں ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیاکہ الیکشن میں سید عبدالعلیم شاہ کو کامیاب کرائینگےپنوار  برادری کے اجتماع میں اعجاز حسین بگٹی پنوار،محمد نواز پنوار،محمداکرم ،ملک عبدالعزیز ،ملک اللہ وسایا،حاجی غلام اصغر ،حاجی غلام سرور،محمد بخش نے خصوصی شرکت کی۔
تازہ ترین