• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ ) مخالفین کی  فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی  تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ موضع پتی مکول کے رہائشی چچا زاد بھائی نیاز احمد  اور محمد بخش  نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ شہر سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان حفیظ ، رمضان اور رفیق نے انھیں آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ان کے شور پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ،جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،دوسری طرف پولیس تھانہ کالا نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر  لیاہے ۔ 
تازہ ترین