• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 8ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات اور دیگر اشیا برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں سے 8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور دیگر اشیا برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے دو ملزمان عادل بشیر اور عبدالخالد کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم عادل بشیر منشیات فروش جبکہ ملزم عبدالخالد موٹر سائیکل لفٹر ہے،یوسف پلازہ پولیس نے ایف بی ایریا بلاک16صغیر سینٹر کے قریب سے ملزم محمد اعظم کو گرفتار کرکے تیس بور پستول اور گلبرگ تھانے کی حددو سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی،بریگیڈ پولیس نے گٹکا سپلائر محمد مدین کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے گٹکے کی دو بوریاں اور رکشہ برآمد کر لیا،ملزم کے دو ساتھی کاشف عرف گولیمار اور ساجد بھورا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،نارتھ ناظم آباد پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے خالد اور سراج الرحمٰن کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول ،چھینے گئے موبائل فون ،پرس ،نقدی اور شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے روزانہ 20وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،حیدری پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلزفہد سلیم اور سید نایاب علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کر لیئے۔
تازہ ترین