کوئٹہ (پ ر )جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صدر علامہ میر عبدالقدوس ساسولی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد جان قاسمی سینئر صوبائی نائب صدر سیدمومن شاہ جیلانی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی مفتی احمد رضا قاسمی اورصاحبزادہ مولانا حافظ محمد قاسم قاسمی نے رمضان المبارک کی آمد پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں الله تعالٰی کی خصوصی رحمتوں برکتوں اور انوار و تجلیات کی بارش ہوتی ہے مسلمان اس مبارک مہینے کے فیوض و برکات سے زیادہ سے زیادہ سمیٹ کر اللہ تعالٰی کی خوشنودی اور دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر نے کی کوشش کریں جےیوپی کے رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرے خصوصاً سحری و افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی شہروں اور دیہاتوں میں یکساں یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے. جےیوپی کے رہنمائوں نے کہاکہ سبی بلوچستان کا سب سے گرم مقام ہے ایک عرصے سے سبی کے لوگ دیگر مسائل کے ساتھ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں نا اہل ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فراہمی آب جیسے بنیادی حق سے محروم کیا ہے صبح سے شام تک لوگ پانی کے لیے سرگرداں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب جب کہ رمضان المبارک بھی شروع ہو گیا ہے تو حکومت اس بنیادی اور سنگین مسئلہ کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔