• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کے نظام پر عمل کرنے سے ہی ملک مشکلات سے آزادہوگا:جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحنان،حاجی نورگل خلجی، مولانا بشیراحمد، زعزیزاللہ پکتوی اورعبدالواسع سحرنے کہاہے کہ رمضان المبارک رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے نزول قر آن اور اس کا پڑھنا سننااس ما ہ کی خصوصیت ہے ، قرآن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی ملک مشکلات سے آزاد ہو گا رمضان المبارک قر آن حکیم کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں قر آن مجید کی کروڑوں نہیں اربوں مرتبہ تلاوت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتوں کو سمیٹنے اور نیکیاں کمانے بر کات حاصل کر نے اور اپنی تر بیت کر نے کا مہینہ ہے اس میں شیطان قید کر دیئے جاتے ہیں ماحول اور کیفیات بدل جا تی ہیں ہر شخص نیکی کی طرف مائل ہو جا تا ہے انہوں نے کہا کہ قر آن حکیم کا اعزاز ہے کہ پوری دنیا میں لاکھوں حفاظ قر آن مجید سنا رہے ہیں اور اسکی حفاظت اللہ تعالی نے اپنے ذمہ لے کر ایسا مضبوط سسٹم قائم کیا ہے اس میں ردبدل کا شائبہ نہیں ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین