انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صوبہ مانیسا میں 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کا مرکز مانیسا کے ضلع ساروہانلی میں زمین میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ ترکی میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق زلزلہ سے 30 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔