• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر فائٹرز نے دریا میں پھنسے گھوڑے کو بچا لیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ میں فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹافورڈ شائر کے علاقے انگسٹری میں دریائے ٹرینٹ میں پھنسے گھوڑے کو بجالیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گھوڑا پانی میں چلا گیا تھا، جہاں وہ کیچڑ میں پھنس گیا۔

اسٹافورڈ شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق بدھ کے روز ٹرینٹ لین کے قریب 4 فٹ نیچے ایک گھوڑے کے پھنسنے کی اطلاع ملنے پر متعدد ٹیمیں روانہ کی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گھوڑے کو تقریباً 3 فٹ گہرے پانی میں کیچڑ میں پھنسے ہوئے پایا۔ فائر فائٹرز جانوروں کو بچانے کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے گھوڑے کو خشکی پر واپس لائے، جہاں ویٹرنری ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا۔

ریسکیو کے بعد گھوڑے کو اس کے اصطبل میں واپس پہنچا دیا گیا جہاں مالکان اور ویٹرنری ڈاکٹرز اگلے چند دنوں تک اس کی نگرانی کریں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید