• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں ‘ڈاکٹر مبشر‘عرفان احمد

سرگودھا(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے رہنماؤں ڈاکٹر مبشر احمد، پروفیسر عرفان احمد، ملک محمود حسین اعوان، حاجی جاوید اقبال چیمہ، ڈاکٹر محمد ارشد شاہد، حافظ فرحان گجر، یاسر گجر، ظہیر سجرا و دیگر نےکہا ہےکہ اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے کسانوں پر بدترین تشددکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کاشت کاروں کے حوالے سے حکومتی پالیسی تشویش ناک اور ناانصافی پر مبنی ہے۔ شعبہ زراعت حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ بجٹ میں کاشت کاروں کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔بجٹ میں کم شرح سود پر چھوٹے کاشتکاروں کو قرضے دینا کافی نہیں۔بلاسودقرضوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ بجٹ میں عوام کو لالی پاپ دیا گیا اورریلیف دوردور تک نظر نہیں آتا۔ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ناگزیر ہے۔ حکومت رمضان المبار ک میں بنیاد ی اشیائے ضروریہ اور شیائے خورد نوش کی مصنوعی گرا نی ختم کر نے کیلئے اقدا ما ت کر ے۔
تازہ ترین