• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ قانون و آئین کے مطابق آئے گا ، مریم اورنگزیب

The Decision Will According To The Law And The Constitution Mariyam Aurangzeb
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ فیصلہ قانون و آئین کے مطابق آئے گا ،ایک طرف بہتان تراشی دوسری طرف قانون سے بھاگنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان نے اپنا کوئی حق استعمال نہیں کیا،حسین نواز نے سپریم کورٹ میں اعتراض جمع کرایا، سڑک پر کھڑے ہوکر سیاست نہیں کی ۔

مریم اورنگزیب کا چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان صاحب بہت تماشا ہوگیا، بہت جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران کو معلوم ہے کہ انہوں نے ہر موقع پر جھوٹ بولا ہے ، کام تو ان سے ہونا نہیں ، پاکستان کی ترقی ان کا مقصد نہیں ہے۔
تازہ ترین