• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ برٹش پاکستانی باکسر حمزہ شیراز شاندار مستقبل کے لئے تیار

لندن (نیوز ڈیسک)ینگ برٹش پاکستانی باکسر ایک بڑے مستقبل کے لئے تیار ہے حمزہ شیراز نے شوقیہ باکسر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز 7سال کی عمر میں کیا تھا اور 11سال بعد اپنی 18ویں سالگرہ پر وہ 80میچ کھیل چکا ہے جن میں 70جیتے اس نے 18برس کی عمر مکمل ہونے کے دن فرینک وارن پروموشنز کے ساتھ پیشہ ور باکسر کی حیثیت میں پہلا کنٹریکٹ سائن کیا ہے۔ معروف برٹش پاکستانی باکسر عامر خان اس کے آئیڈیل ہیں۔ حمزہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کا ارادہ ورلڈ چیمپئن بننا ہے ہم نوجوان نسل کو سڑکوں پر منشیات اور انتہاپسندی کی طرف جاتے دیکھ رہے ہیں اس لئے انہوں نے اپنی توجہ دوسری طرف دی اور عامرخان اور محمدعلی کے راستے کا انتخاب کیا اور وہ نوجوانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ کھیلوں اور تعلیم پر دیں کنٹریکٹ پر دستخط کے وقت حمزہ کے اہل خانہ اور دوست اس کے کیرئیر کا جشن منانے کے لئے موجود تھے۔ حمزہ کاکہنا ہے کہ باکسنگ نظم وضبط کا سبق دیتی ہے اور لڑنے کی فطری صلاحیت سامنے لاتی ہے کسی بھی شخص کو اس کھیل میں شمولیت کے لئے فیملی سپورٹ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کے اہل خانہ بہت سپورٹیو ہیں۔ اس موقع پر ہیوی ویٹ باکسر بگ جو ایگن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حمزہ نے بہترین اسپورٹ کا انتخاب کیا ہے وہ اس کے بڑے مداح ہیں۔ حمزہ باکسنگ اور اپنے ملک کے لئے گریٹ ایمبسڈر بننے والا ہے۔
تازہ ترین