• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ؛میٹر اتار نے پر بجلی چوروں کا گیپکو ٹیم پر حملہ

Gujranwala Power Thieves Injure Four Gepco Employees
گوجرانوالہ میں میٹر اتارنے کی کوشش پر بجلی چوروں نے گیپکو ٹیم پر حملہ کر دیا جس کےنتیجے میں میٹر انسپکٹر سمیت چار ملازمین زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ گرجاکھ کے علاقے بیری والا میں بجلی چوری کی اطلاع ملنے پر گیپکو ٹیم پہنچی تو میٹر اتارنے کی کوشش پر گھر والوں نے گیپکو اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

اینٹیں اور پتھر لگنے سے میٹر انسپکٹر انور اور میٹر ریڈر ایاز سمیت چار اہلکار شدید زخمی ہو گئےجنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلا ش جاری ہے ۔
تازہ ترین