• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروس ولس کی فلم ’وَنس اپون اے ٹائم اِن وینس‘ کاٹریلر

Bruce Willis Film Once Upon A Time In Venicetrailer Released
نامور ہالی وڈ اداکار بروس ولس کی ایکشن سے بھرپورنئی کامیڈی ڈرامہ فلم’وَنس اپون اے ٹائم اِن وینس‘ 'کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مارک کیولن اور روب کیولن کی مشترکہ ہدایتکار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی لاس اینجلس میں ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جس کا پالتو کتا جرائم پیشہ افراد اغواء کر لیتے ہیں۔

خطرناک گینگ کا سرغنہ اس جاسوس کو کتے کی واپسی کیلئے بلیک میل کرنا شروع کر دیتا ہے اور جرائم پیشہ دنیا میں اپنے ساتھ کام کرنے کیلئے مجبور کرتا ہے۔

نکولس کارٹیئر اور زیو فورمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں بروس ولس کے علاوہ جیسن موموا، الزبیتھ روہم، اسٹیفینی سِگمین، جان گڈمین اور فینکے جینسن شامل ہیں۔

وولٹج پکچرز کی تیار کردہ ایکشن اورطنز و مزاح سے بھرپور یہ تھرلر ڈرامہ فلم 16جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
تازہ ترین