پولیس نے چارسدہ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتارکرلئے ،جن سے بڑی تعداد میں تباہی پھیلانے والا بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ،ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سے دوخودکش جیکٹس، 9 میزائل ، 100 دستی بم برآمد ہوئے،جن میں سیکورٹی فورسز اور پولیو ٹیموں پر حملے شامل تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد نے ایف سی قلعے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کی یہ کارروائی2دن قبل گرفتارکئے گئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی ،دہشت گردوں کا ہدف ضلعی کچہری،انسدادپولیو مہم میں شریک ٹیمیں اور پولیس تھی۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش سو سے زائد کارروائیوں کا بھی اعتراف کیاہے، جس میں 2011میں شب قدر ایف سی قلعہ پرحملہ اور2014 میں سرڈھیری پولیس وین پر حملہ شامل ہے،جس میں مجموعی طورپر ایف سی اورپولیس اہلکاروں سمیت 100سے زائدافرادشہید ہوئے تھے ۔