• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو گُدو ٹرانسمیشن لائن کے 7ٹاورز کی مرمت مکمل،بجلی کی ترسیل شروع کر دی،ترجمان این ٹی ڈی سی

 اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا کہ این ٹی ڈی سی انجینئرز نےگزشتہ  شام ایک اور 500kV دادو- گُدو (سرکٹ II) ٹرانسمیشن لائن کے 7 ٹاورز کی بحالی کا کام مکمل کر کےبجلی کی ترسیل  شروع کر دی ۔این ٹی ڈی سی کی 3 ٹرانسمیشن لائنز کے مجموعی طور پر 16 ٹاورز 21 مئی کو طوفان بادوباراں سے تباہ ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے این ٹی ڈی سی نے 500kV جامشورو- دادو  ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز کی تعمیر کا کام مکمل کر کے 27 مئی کو بجلی کی ترسیل شروع کر دی تھی جبکہ تیسری متاثرہ ٹرانسمیشن لائن 3 سے 4 دن میں بجلی کی ترسیل کیلئے تیار ہو جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جنرل منیجر (ایسٹ مینجمنٹ) این ٹی ڈی سی کی نگرانی میں این ٹی ڈی سی انجینئرز اور کنٹریکٹرز نے فائونڈیشن کی مرمت، ٹاور اریکشن، انسولیٹر، سپیسر اور کنڈکٹر کی تعمیرومرمت اور سٹرنگنگ کا کام کم سے کم وقت میں مکمل کیا۔ اس ٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے شمالی اور جنوبی سسٹم کے درمیان منقطع لنک بحال ہو گیا۔  ترجمان نے متاثرہ طوفان سے متاثرہ تیسری 500kV دادو- شکارپور ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز پر بحالی کے کام کی تفصیل بتاتے ہوئے 7 میں سے 4 ٹاورز کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ یہ ٹرانسمیشن لائن آئندہ 3 سے 4 روز میں بجلی کی ترسیل شروع کر دے گی۔
تازہ ترین