مسلم لیگ ق کےسینئر رہنماء چودھری پرویز الٰہی کاکہناہے کہ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، قوم دو ہی تودعائیں مانگ رہی ہے، ایک یہ کہ پاکستان جیتے اور دوسری یہ کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ ہو۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےلاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی ،ان کاکہناتھا کہ قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں،وہ پاکستان کو ہر میدا ن میں سرخرو دیکھناچاہتی ہے ، قوم کی دو ہی تو دعائیں ہیں،ایک دعا پاکستانی ٹیم کی جیت ،تودوسری موجودہ حکمرانوں سےچھٹکارا۔
چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ شریف برادران جھوٹ بولتے ہیں ،لیکن جب پکڑےجاتے ہیں تو سی پیک آگےلے آتے ہیں،شہباز شریف نے اگلا الیکشن خریدنے کے لئے ڈویلپمنٹ کے نام پر اربوں روپے بجٹ میں رکھ دیئے۔
چودھری پرویز الٰہی نےکہا کہ 93 ارب روپے اورنج لائن ٹرین کے لئےرکھنے والوں نےپنجاب بھرمیں صاف پانی کی فراہمی کے لئے صرف 25 ارب روپے رکھے ہیں ۔