• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ کےاجراء میں تاخیری حربے بندکئے جائیں‘اصلاحی جر گہ صوابی

صوابی( نمائندہ جنگ )اصلاحی جر گہ صوابی کا اجلاس زیر صدارت ممتاز خان منعقد ہوا جس میں درجہ ذیل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں،اجلاس میں کہاگیا کہ پاسپورٹ آفس صوابی کا عملہ پاسپورٹ مقررہ تاریخ پر مہیا نہیں کر تا ‘جر گہ مطالبہ کرتا ہے کہ تاخیری حربے بند کئے جائیں ،جر گہ نئے ڈی سی صوابی کو خوش آمدید کہتا ہے اور امید رکھتاہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کرینگے ، صوابی کے کمرشل بینکوں میں غیر ضروری لوگوں کا آنا جانا بند کیا جائے کیونکہ ایسے لوگ اکثر ڈاکو اور چوری و مخبری میں ملوث پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ جر گہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائدوصول کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے نیز قیمہ فی کلو ریٹ بھی مقرر کیا جائے ‘یہ بھی مطالبہ کیا گیاکہ ضلعی انتظامیہ رمضان میں بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو بر قرار رکھنے کے لئے چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کرے تاکہ عوام مصنوعی مہنگائی سے محفوظ رہ سکیں۔
تازہ ترین