• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین والی بال چیمپئن شپ کیلیے قومی ٹیم کا کیمپ آج سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے والی بال ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ 24 جولائی سے یکم اگست تک انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جو ایرانی کوچ حامد مواحدی کی نگرانی میں ٹریننگ کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگائے جانیوالے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس کا مقابلہ مضبوط حریفوں ایران ، چائینیز تائی پائی اور زون ٹو کے ونر سے ہوگا جبکہ ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے قبل قومی ٹیم کی ٹریینگ ٹور کروایا جائے تاکہ گرین شرٹس کو غیر ملکی ٹیموں کیخلاف کھیلنے کا موقع مل سکے ۔

تازہ ترین