• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،بائیکاٹ ختم ہوتے ہی پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پھلوں کی خریداری کے بائیکاٹ کی تین روزہ مہم ختم ہوتے ہی بہاولپورمیں پھلوں کے نرخ دوبارہ آسمان سے باتیں کرنے لگے سیب کے نرخ جو250روپے فی کلو کی سطح پرآ گئے تھے دوبارہ400 روپے فی کلوگرام تک جاپہنچے ہیں آ ڑو پھرسے250 روپے کلو، انار600 روپے کلو، کیلا180 روپے درجن، آم بی گریڈ50 روپے کلو، انگور600 کلو، آلوبخارہ400 روپے فی کلو، خوبانی300 رو پے فی کلوفروخت کی جارہی ہیں۔ شہریوں نے اس پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوز پھل خریداری کی بائیکاٹ مہم کے ذریعے پھلوں کی قیمتیں کم کرنے پرمجبورہوگئے تھے لیکن انتظامیہ نے عوام کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کی کوششوں پرپانی پھیرکررکھ دیاہے ۔
تازہ ترین