• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ اور مزار پر حملہ کرنیوالے ایرانی تھے، ایرانی حکومت

Iranian Parliament And Workers Were Shrine Iran

ایران کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ کرنے والے ایرانی تھے جنھوں نے شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ رضا نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق ایران کے مختلف علاقوں سے تھا اور وہ اپنے علاقوں میں داعش میں شامل ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ایرانی دار الحکومت تہران میں پارلیمنٹ کی عمارت اور امام خمینی کے مزار پر دہشت گردی کے حملوں کےدوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

تہران میں محکمہ صحت کے عہدیدار احمد شجاعی نے بتایا کہ دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والے سترہ افراد میں سے تیرہ کی شناخت کرلی گئی ہے اور باقی چار افراد کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ دونوں حملوں میں ملوث پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

شجاعی نے مزید بتایا کہ اس حملوں میں زخمیوں کی تعداد چالیس تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین