• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں 10ہزارکنال اراضی غیرقانونی الاٹمنٹ،سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی10 ہزار کنال اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران محکمہ مال کے قانونی مشیر مصطفی کمال کی جانب سے عدالتی فیصلہ میں انکے حوالہ سے دی گئی آبزرویشن کیخلاف نظر ثانی کی درخواست خارج کردی  اور آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کو طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی  ، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز ا  کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ حکم جاری کردیا۔ دیریں اثناء عدالت عظمیٰ نے ضلع مظفر گڑھ میں کوڑے خان ویلفیئر ٹرسٹ کی ہزاروں ایکڑ وقف اراضی میں   مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو چیف سیکرٹری سے ہدایات لینے کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سرکاری اداروں کے زیر استعمال کوڑے خان ٹرسٹ کی اراضی لیز پر دینے یا اس کی قیمت ادا کرنے کے حوالہ سے جواب داخل کرنے کے لئے کچھ مہلت دی جائے تا کہ ڈپٹی کمشنر اس حوالہ سے چیف سیکرٹری سے ہدایات لے سکیں،درخواست گزار مظفران مگسی نے کہا کہ اراضی   لیز پر دی جا سکتی ہے  نہ ہی فروخت کی جاسکتی ہے، غیر جانبدار تحقیقات کے بغیر اراضی سکینڈل حل نہیں ہو سکتا ، قبضہ واگزار کروایا گیا اور نہ ہی تجاوزات ختم کرائی گئیں ، انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد بھی نہیں کر رہی ہے،  عدالت   کوڑے خان مزار کا جتوئی شہر میں80 کنال رقبہ واگزار کرایا جائے۔ 

تازہ ترین