• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ : پانی کے بحران کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

ٹھٹھہ(نامہ نگار) محکمہ آبپاشی کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کے لیے جاری پانی کی وارا بندی کے باعث جام ساکرو برانچ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی کاشتکاروں نے غلام اللہ میں واقع محکمہ آبپاشی کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر دھرنے میں شامل مظاہرین اسلم خواجہ، رسول بخش گوندر، دین محمد مری، مجید کہیو،بابو برفت، حسن زنگیانی، بشیر مری، گلن درس، سجاد درس و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی مصنوعی قلت کے باعث چاول سمیت دیگر فصلیں سوکھ  رہی ہیں جس کے باعث ان کا کافی مالی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی کے افسران مبینہ طور پر پانی با اثر زمینداروں کو فروخت کرکے ہمیں پانی فراہم کرنے کے جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کا مصنوعی بحران فوری ختم  کیا جائے تاکہ ان کی فصلیں مزید تباہ ہونے سے بچ سکیں۔

تازہ ترین