کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) سابق انگلینڈ اور چیلسی کے کپتان جون ٹیری نے پاکستان آکر لیثررلیگس کھیلنے کا اعلان کردیا ۔ اس بات کا اعلان پریذیڈنٹ ورلڈ گروپ شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پر سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی، سینٹ کے سابق چیئرمین محمد میاں سومرو، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، لارڈ شہزاد علی، سردار نوید حیدر، اسحق شاہ اور دیگر موجود تھے۔ جون ٹیری کی شمولیت کے ساتھ ہی رونالڈینہو اینڈ فرینڈز کی ٹیم مکمل ہوگئی۔ ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹنگ، نکولس اینلکا، رابرٹ پائرس، لوئس مورٹے، رابرٹو کارلوس اور جون ٹیری پر مشتمل اسکواڈ رونالڈیینو کی قیادت میں نمائشی میچ کھیلے گا۔