• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو سکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات

Latest News
اسلام آباد.......ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں میں بھی تعلیمی اداروں کو سکیورٹی انتظامات بہتر کیے جانے کی ہدایات دیتے ہوئے ایک سال سے زائد کا وقت گزر گیا۔

جڑواں شہروں کے اسکول کالج اور یونیورسٹیوں کو ملک بھر کی طرح سانحہ اے پی ایس پشاور کے بعد سے سکیورٹی انتظامات میں نمایاں بہتری لانے کی ہدایات دی جاتی رہیں مگر 13 ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کہیں دیواریں کمزور اور چھوٹی ہیں تو کہیں خار دار تاریں اور بیریر نہیں دکھائی دیتے۔ شازونادر کہیں یہ سب موجود ہو تو گارڈز کی تعداد اور ناقص اسلحہ سے لیس ہونا سکیورٹی انتظامات ناکافی ہونے کی مثال ہیں۔

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر کیے جانے کے لیے دیواریں بڑھائے جانے ، کیمرے نصب کرنے اور گارڈز کی تعداد کے ساتھ بہترین اسلحہ مہیا کیا جا رہا ہے۔اسکولوں میں سیکیورٹی کے انتظامات اس لحاظ سےبہتر ہو رہے ہیں کہ اب شہری انتظامیہ کا بھرپور تعاون اسکولوں کو حاصل ہے۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو سکیورٹی انتظامات فوری بہتر کیے جانے کی وارننگ جاری اور مربوط انتظامات نہ کیے جانے کی صورت میں جرمانہ بھی کیا جائے گا۔جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں کی اندرونی سکیورٹی تو بہتر کی جا رہی ہے مگر چھٹی اور اسکول لگنے کے اوقات پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں دکھائی دیتے۔
تازہ ترین