لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) چلڈرن اسپتال لاڑکانہ میں پیرا میڈکس کی ہڑتال کے دوران مبینہ طور پر 27بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کے سامنے 2 ہلاک شدہ بچوں کے ورثا سمیت 20سے زائد ملازمین اور دیگر افراد نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائےاور اس امر سے قطعی انکار کیا کہ ہڑتال کے دوران کوئی ہلاکت ہوئی تھی۔ٹیم کو تحقیقات کے دوران 18ایسے ہلاک شدہ بچوں کا سراغ بھی ملا ہے جو ہڑتال جاں بحق نہیں ہوئے تھے۔دریں اثناء چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عنایت کاندھڑو نے ان کے موقف کے مطابق بیان نہ دینے پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر دایو کی تنزلی کر کے انہیں شعبہ حادثات میں میڈیکل افسر مقرر کر دیا جبکہ بیس سے زائد اسپتال ملازمین کا سزا کے طور پر کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔