• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام مردان میں شروع کرنے کی منظوری

پشاور ( آن لائن ) وفاق نے وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام مردان میں شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ جبکہ باجوڑ ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں ایک لاکھ چالیس ہزار خاندانوں کا اندراج کردیاگیا ہے ۔ مردان میں 33000 خاندانوں کو وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت کارڈ فراہم کئے جائینگے ۔اور ان خاندانوں کا اندراج کردیاگیا ہے ۔ کوہاٹ میں وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کردیاگیا ہے ۔ جبکہ اس کا دائر ہ کار اب مردان تک بڑھا دیاگیا ہے مردان ، تخت بھائی ، کاٹلنگ ، اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں 33 ہزار خاندانوں کا اندراج کیاگیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے مردان میں وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کرنے کے لئے وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو آگاہ کیا ہے۔
تازہ ترین