• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال میں کسٹم کی کارروائی، بس سے اسمگلنگ کا مال برآمد

Customs Operation In Chakwal Explore Smuggling Items

چکوال کے علاقہ ڈھڈھیال میں محکمہ کسٹمز نے کارروائی کے دوران بس سے اسمگل شدہ بھارتی دودھ اور سگریٹ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ کسٹمز نے ڈھڈھیال کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 1225 کلو گرام بھارت سے اسمگل کیا گیا دودھ، 60 ہزار سگریٹ اور ایک لاکھ سی ڈیز برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ سیل نے اشیاء کے اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مختلف جگہوں پر چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کیں اور بلکسر کے قریب ایک مسافر بس کو روکا گیا ۔

بس ڈرائیور نے کسٹم اہلکاروں کو دیکھتے ہی گاڑی بھگا نے کی کوشش کی جس کے بعد بس کا پیچھا کیا گیا اور اس کو ڈھڈھیال کے قریب روک کر ڈرائیور کو گرفتار اور مال کو برآمد کر لیا گیا ۔

کسٹم حکام کے مطابق مال کی قیمت کئی لاکھ ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشیش جاری ہیں۔

تازہ ترین