• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :مختلف علاقوں میں بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

Unannounced Load Shedding In Different Areas Of Karachi Continues

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ کئی جگہوں پر فنی خرابی کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں، رمضان کا مہینہ آدھا گزر گیا لیکن کے الیکٹرک کے شہر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے وعدے نصف بھی پورے نہ ہوسکے۔

کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل تاحال جاری ہے،اس مرتبہ باری آئی ملیر ، ماڈل کالونی ، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس کی جہاں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فنی خرابی کے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہےجبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز پر ان کی دُہائی سننے والا کوئی نہیں۔

دوسری جانب مختلف علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کےالیکٹرک کا عملہ مقامی فالٹس کی جلد از جلد درستگی کے لیےموجود ہے اور صارفین شکایت کی صورت میں فوری 118 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین