• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
99 Million Year Old Bird Found Preserved In Amber Stuns Scientists

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو برمامیں 10 کروڑ سال پرانے پرندے کی باقیات ملی ہیںجو درخت کی گوند سے چپکا ہوا ہے ۔ موت کے وقت اس کی عمر چند دن تھی ۔یہ اب تک برآمد ہو نے والی چند قدیم چیزوں میں سے سب سے حیرت انگیز ہے ۔

یہ عام سا پرندہ ہے ۔ اس کی دریافت سائنسدانوں کے لیے حیران کن ہے ۔ برما میں ملنے والے اس چھوٹے سےپرندے کے جسم کا آدھا حصہ ،بازو اور سر ملا ہے۔

سائنس فکشن فلموں میں جراسک پارک اور ڈائنو سار کی اس طرح کی کہانیاں دکھائی جاتی تھیں مگر اب حقیقت میں سائنسدانوں کو یہ پرندہ نما مخلوق ملی ہے۔

یہ پرندہ ایک قدیم درخت سے ملا ہے ۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں کروڑوں سال پرانا پرندہ ملنا ایک اچنبھے کی بات ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کی چیزیں مل سکتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرندے کے چھوٹے چھوٹے دانت بھی ملے ہیں جو گوند کے اندر چپکے ہوئے تھے ۔

جیواشم نے پہلے ہی محققین کو قدیم نسلوں کے بارے میں بہت سکھایا ہے۔انہوں نے اندازہ لگایا کہ قدیم زمانے کے پرندے آج کے دور کے پرندوں سے زیادہ اپنی حفاظت کرتے تھے ۔

سائنسدانوں کے مطابق پچھلے دور میں کسی بھی نا گہانی صورتحال سے بچنے کے لیے اپنی ابتدائی عمر میں ہی یہ پرندے گھونسلوں میں پناہ لےلیتے تھے ۔

اس پرندے کو جولائی کے آخر میں شنگھائی میں واقع قدیم میوزیم میں نمائش کے لئے رکھا جائے گا ۔

 

 

تازہ ترین