سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے بمبلی مائینر کےکاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ کے سامنے تین روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ جوکہ اسلام آباد میں موجود ہیں ان کی ہدایت پر ان کے نمائندوں نے عبدالمجید کھوکھر کی سربراہی میں آبادگاروں سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ قائد حزب اختلاف سید خورشیدا حمد شاہ نے ان کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرانے کے لئے سندھ حکومت اور متعلقہ محکموں سے بات کی ہے ۔ ٹیل کے تمام آبادگاروں کو ان کے حصے کا پانی ضرور دیا جائے گا اور جو بھی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔