• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ میں آندھی ،4سالہ بچی تالاب میں گر کر جاں بحق،گرمی میں اضافہ

ملتان،لیہ(سٹاف رپورٹر ،نمائندہ جنگ)تیز آندھی سے چالہ سالہ بچی پانی کے تالاب میں گر کر جاں بحق۔لیہ کے نواحی چک 160 ٹی ڈی اے میں گزشتہ شام چلنے والی تیز آندھی سے امیر محمد کی چار سالہ بیٹی گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک تیز آندھی کے جھونکہ سے تالاب میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ علاوہ ازیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ، محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشین گوئی کر دی ۔ گذشتہ روز ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافہ نوٹ کیا گیا م جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہو گا جبکہ آج کہیں کہیں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوا چلنے کا امکان ہے ، اس کے بعد موسم خشک ہونا شروع ہو جائے گا ۔ دریں اثنا حکومت دعوؤں کےباوجود بجلی بحران پر قابو نہیں پاسکی ہے۔ شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جنوبی پنجاب کےدیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ہائی لاس فیڈرز کے نام پر جب چاہے دیہی ( رورل) فیڈرز کو بند کردیا جاتاہے۔ رمضان المبارک میں بھی بجلی صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ حکومت سب اچھا ہے کہ رپورٹ دے رہی ہے۔
تازہ ترین