پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کی عوامی عہدوں کیلئے نااہلیت سے متعلق مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیر کوجمائما خان کے بینک ریکارڈ کی تفصیلات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔
دوسری جانب ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے حنیف عباسی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔