گھارو (نامہ نگار) ضلع ٹھٹھہ کے 3 تعلقوں کھاروچھان گھوڑاباری اور کیٹی بندر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مذکورہ تعلقوں کو پانی فراہم کرنے والی مین برانچ اوڈیرولعل میں محکمہ آبپاشی حکام کی جانب سے 3 روز قبل پانی چھوڑا گیا تھا اور تین دن گذرتے ہی پانی بند کر دیا گیا جس سے ان علاقوں میں ٹیل کے علاقے ملہڑی گاڑھو جوھو گھوڑا باری جھالو دادرسی بابیو مور چڈائی تک نہ پہنچ سکا ہے جس سے ان علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر لگی فصلیں تباہی سے دوچار ہیں اور آبادگاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ آبادگاروں کے مطابق آبپاشی عملہ اوڈیرو لعل کا پانی 118 آرڈی پر روک کر ملی بھگت سے بااثر آبادگاروں کو فروخت کر رہے ہیں۔ اسی طرح فش فارموں کو پانی دیا جا رہا ہے۔ آبادگاروں نے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیا کی مذکورہ برانچ میں فوری کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔