پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کیمیکل کی موجودگی پر چارسدہ روڈ پر 9جوش فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ چارسدہ روڈ پر رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں اور خصوصاََ خزانہ شوگر مل کے سامنے جوس شاپس میں کیمیکل ملا جوس فروخت کیا جا رہا ہے جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد کو کارروائی کا حکم دیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے رات 11 بجے کارروائی کر تے ہوئے خزانہ شوگر مل کے سامنے اور چارسدہ روڈ پر مختلف جوس شاپس کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران 9 دکانوں سے کیمیکل برآمد ہونے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے غصے کا اظہار کر تے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان دکانوں میں جوس میں کیمیکل ملایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے جوس گاڑھا ہو جا تا ہے جبکہ یہ کیمیکل انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔