• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈکپ ہاکی رسائی رائونڈ میں کینیڈ انے بھی پاکستان کو 6-0سے شکست دیدی۔پاکستانی فاروڈز ہالینڈ کے بعد کینیڈ ا کیخلاف بھی کوئی گول نہ کرسکے۔ایک اور میچ میں انگلینڈ نے چین کو دو گول سے شکست دے دی مخالف ٹیم کوئی گول اسکورنہ کرسکی۔اتوار کو انگلینڈ کی سر زمین پر ایشیا ء کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کر کٹ اور ہاکی ٹیمیں ایک دوسرے سے نبر آزما ہونگیں، پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں لند ن میں آمنے سامنے آئیں گی ، اس میچ کی ٹکٹ کی فروخت عروج پر ہے منتظمین نے کہا ہے کہ میچ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، دونوں ٹیموں کے حامیوں نے بڑی تعداد میں ٹکٹ خریدیں ہیں اس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،امید ہے کہ شائقین پر امن انداز میں میچ سے لطف اندوز ہونگے،کسی کو گڑبڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

تازہ ترین