• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا عامر سہیل کا بیان نشر ہونے کا نوٹس لے، شہریار خان

Aamir Sohail Said Pemra Takes Notice Of The Broadcast Shahryar Khan

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سابق کپتان عامر سہیل کے بیان پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پیمرا نوٹس لے کہ سابق کھلاڑی کی یہ بات کیسے نشر ہوئی۔

سابق کپتان عامر سہیل نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر الزام لگایا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو کس طرح جتوایا جارہا ہے۔

دوسری طرف عامر سہیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہ خود پاکستان کی جانب سے کھیلے ہیں اور ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ وہ کبھی بھی ایسی بات نہیں کرسکتے جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

تازہ ترین