پشاور(سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاور پہلا فلڈ لائٹ ہاکی لیگ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے ۔پہلا ضلع ناظم فلڈ نائٹ ہاکی لیگ کافائنل کل بروز منگل 20 جون رات 9بجے قیوم سٹیڈیم پشاورصدر میں کھیلا جائیگا ‘ فائنل میں قصہ خوانی درویش اور اسلامیہ کالج ستوری خیل مد مقابل ہونگے اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان مہمان خصوصی ہونگے۔