سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) انچار ج ایجوکیشن ونگ ٹریفک نے قوانین کی پاسداری کے متعلق پسرور لاری اڈا،سیالکوٹ لاری اڈا ،ڈسکہ لاری اڈا کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے ڈرائیوروں،کنڈیکٹروں اور دیگر عملہ کو ٹریفک حادثات کی روک تھام کے بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیووں کی لا علمی ہے ،گاڑی کی رفتار کو روڈ پر لگے آگاہی بورڈ ز کے مطابق رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈرائیور جو روڈ کے درمیان میں گاڑی روک کر سواریاں بٹھانا اور اُتارنا شروع کر دیتے ہیں اور اوور لوڈنگ کرتے ہیں وہ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر قانونی گیس سلنڈر خود اتار دیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔