سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) نوجوان تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ۔سمبڑیال ڈسکہ روڈ مندرانوالہ گاؤں جھاڑیاں والا کارہائشی 15سالہ محمد رحمٰن ولد محمد اعظم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔1122سیالکوٹ کی واٹر ریسکیوٹیم نے 2گھنٹے کی جدوجہدکے بعد نوجوان کی نعش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔تالاب ریت نکالنے کی غرض سے کھودا جانے والا گڑھا تھا ۔متوفی سمبڑیال کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ وہ بھینسوں کی دیکھ بھال کی غرض سے اپنی پھوپھی کے ہاں مندراں والا میں رہائش پذیر تھا۔