ٹھٹھہ(نامہ نگار) الہکھائی اور سدا بہار مائنر میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف چھتو چند اور گرد ونواح کے شہریوں اور کاشتکاروں نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی، مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ الہکھائی اور سدا بہار مائنر میں کافی عرصہ سے پانی نہ چھوڑے جانے کے باعث ایک جانب پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے تو دوسری جانب زراعت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ہماری ہری بھری فصلیں سوکھ رہی ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کا مصنوعی بحران ختم کرکے ہنگامی بنیادوں پر نہروں میں پانی چھوڑ کر ان کی فصلوں کو مزید تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔